پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یومیہ تین سے چار پھل کھانا ڈپریشن کم کرنے میں مددگار ثابت

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ تین سے چار پھل کھانے والے افراد میں زائد العمری میں بھی ڈپریشن کی سطح کم ہوتی ہے۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سنگاپور میں 20 سال تک رضاکاروں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ خصوصی طور پر ادھیڑ عمری یعنی 30 سال کی عمر کے بعد پھل کھانے سے ڈپریشن سے بچا جا سکتا ہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے 1993 سے 1994 تک تقریبا 14 ہزار افراد میں ڈپریشن کی سطح سمیت ان کی جانب سے یومیہ پھلوں کے استعمال کو جانچا گیا۔

علاوہ ازیں ماہرین نے تمام افراد کے مختلف ٹیسٹس بھی کیے، ان رضاکاروں میں سے زیادہ تر کی عمریں 50 سال کے قریب تھیں۔ماہرین نے بعد ازاں 2014 میں تمام رضاکاروں سے فالو اپ لیا اور ان میں ڈپریشن کی سطح دیکھی، ان کے متعدد دوبارہ ٹیسٹس بھی کیے گئے اور ان کی ذہنی صحت کا موازنہ 20 سال قبل والی صحت سے کیا گیا۔ماہرین نے پایا کہ جب افراد نے یومیہ تین پھل کھائے تھے، ان میں ڈپریشن کی سطح انتہائی کم تھی ، یومیہ ایک پھل کھانے والے افراد میں ڈپریشن کی سطح نمایاں تھیں۔ماہرین نے نوٹ کیا کہ یومیہ تین سے چار پھل کھانے سے ڈپریشن نہ ہونے کے امکانات 34 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں جب کہ زیادہ پھل کھانے سے امکانات مزید کم ہوسکتے ہیں،اسی طرح اگر یومیہ ایک پھل کھایا جائے تو بھی ڈپریشن ہونے کے امکانات نمایاں حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ خصوصی طور پر کیلے، تربوز، مالٹے، کینو، پپیتا اور اسی طرح کے دیگر رنگین پھل کھانے سے ڈپریشن سے نمایاں حد تک تحفظ ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق پھلوں میں عام طور پر اینٹی آکسیڈنٹ سمیت اینٹی انفلیمیٹری اجزا ہوتے ہیں جو کہ جسم سے تیزابیت نکالنے کے ساتھ ساتھ جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان سے ذہنی صحت بھی نمایاں حد تک بہتر ہوتی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…