جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش مکمل،گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا

datetime 16  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے کیس کی تفتیش مکمل ہوگئی جبکہ شوٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر لوگوں کی موجودگی اور فارنگ سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، پولیس تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ جائے و قوعہ پر ملزم سجاد، شاہد اور نوازش پہنچے، ڈاکٹرشاہد صدیق پرفائرنگ ملزم نوازش نے کی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور وہ موقع واردات پرموجود رہے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزمان عبدالقیوم، نوازش، سجاد اور شاہد کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق سجاد اور شاہد سگے بھائی جبکہ ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزم نوازش سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے و قوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضہ میں لے لی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران کشور نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان پیش کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔یاد رہے کہ 2اگست کو لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…