جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے کل قرضہ سے متعلق خبروں پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ حکومت کا قرض جون 2024 تک 68914 ارب روپے رہا جبکہ حکومت نے مالی سال 2024 میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض مالی سال 24 میں 13.26 فیصد بڑھا ہے جبکہ کراچی: جون 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 47160 ارب روپے ہے، جون 2024 تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 24 میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے، حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 24 میں 277 ارب روپے کم ہوا ہے۔خیال رہے کہ میڈیا پر خبر زیر گردش تھیں کہ پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا اور دعوی کیا گیا کہ عالمی ادارے وژول کیپیٹل کی رپورٹ کے مطابق عالمی قرضہ کل جی ڈی پی کا 370 فیصد ہوگیا جبکہ 2020 تا 2024 کے دوران قرضے میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی قرضہ 315 ٹریلین ڈالرکی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (IIF) نے سہ ماہی عالمی قرضہ رپورٹ میں کہا کہ عالمی قرض سے پیداوار کا تناسب مسلسل تین سہ ماہ میں کمی کے بعد بڑھ کر 333 فیصد تک پہنچ گیا۔یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی قرض کی ڈالر کی قدر میں سہ ماہی کے حساب سے 1.3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…