جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیض حمید آخر وقت تک فوج کا سربراہ بننے کی کوشش کرتے رہے، خواجہ آصف

datetime 13  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع اور (ن )لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید آخری لمحے تک فوج کا سربراہ بننے کی کوشش کرتے رہے۔خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ریٹائرمنٹ لینے سے قبل سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید فوج کے سربراہ بننے کے خواہش مند تھے اوراس کے لیے انہوں نے بہت کوششیں کیں۔ سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے بھی جنرل فیض کے لیے ان سے اور ان کی پارٹی قیادت سے مسلسل رابطہ کرتے اور اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کرتیرہے۔ جنرل فیض نے بھی رابطہ کیا تھا۔

رہنما ن لیگ کے مطابق یہ کہنا درست ہے کہ جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ فیض حمید کے نام سے وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور عاصم منیر کے نام سے نواز شریف اور شہبازشریف پیچھے ہٹ جائیں۔ جنرل باجوہ سے ملنے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جاتا تھا اور اس بات کے گواہ اس وقت کی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر احمد علی خان بھی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں جو واقعات ہوئے ان میں جنرل فیض کا ضرور ہاتھ ہے۔ وہ باز نہیں آ سکتے تھے کیونکہ جس شخص نے لامحدود اختیارات استعمال کیے ہوں اسے پھربیک سیٹ لینا ہضم نہیں ہوتا۔ یہ سب کام اکیلے جنرل فیض کا نہیں ہوگا۔ انہوں نے اپنا تجربہ ضرور شئیر کیا ہوگا ہدف دیے ہوں گے اور اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر کردار ادا کیا ہوگا۔ حالات اور واقعات اسی جانب اشارہ کرتے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…