جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کا منصوبہ تیار کرلیا

datetime 12  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سمز کو بلاک کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے، جبکہ تین مراحل میں موبائل سمز کو بلاک کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل سمز کو بلاک کرنے سے متعلق پی ٹی اے نے منصوبہ تیار کرلیا ہے، پی ٹی اے نے نادرا سے صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے، تین مراحل میں موبائل سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں انتقال شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو آگاہی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، پی ٹی اے صارفین کو آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی دے گا۔

پیغامات میں سمز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو قومی شناختی کارڈز نادرا سے اجرا کرانے پر زور دیا گیا ہے، سمز کو مرحلہ وار بلاک کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔بلاک شدہ سمز دوبارہ بحال متعلقہ موبائل آپریٹرز کے سینٹرز پر بائیو میٹرک تصدیق سے ہوگی۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…