منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کو 27 اگست کو جلسے کی اجازت مل گئی، لطیف کھوسہ

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پی ٹی اّئی کو 27 اگست کو جلسے کی اجازت مل گئی ، پی ٹی اّئی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ 16 اگست کو جلسے کی جگہ کا تعین ہوگا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج علامہ اقبال، قائد اعظم اورذولفقارعلی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی، اگر ملک فوج، اسٹبلشمنٹ یا ایگزیکٹو نے چلانا ہے تو کیا عوام بھیڑبھکریاں ہیں، پھر آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دو، اللہ کے حکم کے مطابق حق حکمرانی عوام کا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہی ریاست ہیں، ان کوعوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں سے تنخواہ ملتی ہے، آئین ہی حدود و قیود متعین کرتا ہے۔ آئین کے تحفظ کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے سپرد کی ہے۔

جلسے کی اجازت ملنے کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس دفعہ 14اگست کو حقیقی آزادی کے نام پرمنائیں گے جلسے اورجلوس نکالیں گے۔ جبکہ چاروں صوبوں میں حقیقی آزادی کیلئے سیمنار کریں گے۔اسد قیصر نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نوازایک ناجائز حکومت میں بیٹھ کرخود مارشل لائ ایڈمنسٹریٹرکا تاثر دیتی ہیں، پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے آئین پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔ ووٹ کو عزت دینیکا نعرہ مارنے والے اپنے مخالفین کوجلسیکرنیکی اجازت دینے کوتیار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ نے 8 فروری کے انتخابات میں پنجاب سے کتنی سیٹیں جیتیں ہیں،اگر نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن ہارنے کو قبول کرلیتے۔

انھو ں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا اسکینڈل ایا،گندم کیمعاملے پرڈاکہ ڈالا گیا، بجلی کی قیمتوں پرعوام کی زندگی مشکل بنادیا گیا، فیصل آباد کی چالیس فیصد صعنتین بند ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیاگیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانون سازی کی گئی یہ بنیادی طور پر ایک ناجائز حکومت ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…