اسلام آباد(این این آئی )چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انگریزی میں پرائم منسٹر صاحب کوئی لفظ نہیں ہے، غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔ایک کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کو صاحب کہنے پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انہیں پرائم منسٹر کہیں یا شہباز شریف صاحب کہیں؟ انگریزی میں پرائم منسٹر صاحب کوئی لفظ نہیں ہے، غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، وزیراعظم صاحب نہیں ہوتا اگر شہباز شریف صاحب کہیں تو سمجھ آتی ہے۔