لاہور(این این آئی)سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسد عمر کو سینے میں درد ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسد عمر کو دوا دی گئی ہے اب حالت بہتر ہے۔کراچی میں طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا تھا، انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔اسد عمر کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں گود میں اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیا۔
اسد عمر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جس پر ان کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔