کراچی (این این آئی)پاکستانی ماڈل و ڈانسر متھیرا نے شادی کے خواہشمند لڑکوں کو مشورہ دیا ہے کہ پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہوں پھر شادی کا سوچیں۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی وہ صرف شادی کیلئے نہیں بنے بلکہ زندگی میں اور بھی کام ہیں، پہلے اپنی پہچان، اپنا کیریئر بنالیں۔انہوں نے لڑکوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے ایک لڑکی کو دوسرے گھر سے لے کر آتے ہیں، اس کی مکمل ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔
اس لئے شادی سے پہلے اس ذمہ داری کو اٹھانے کے بارے میں سوچیں، کیونکہ جو لڑکی گھر آئے گی اس کو سہولتیں فراہم کرنی ہونگی نہ کہ اس سے اپنے نخرے اٹھوائیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی ذمہ داری اٹھاسکیں، اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں، کیونکہ شادی آج نہیں تو کل ہوجائے گی۔