بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

زمانہ بدل چکا، لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو پسند کرتی ہیں، فاطمہ آفندی

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ اب زمانہ بدل چکا ہے، آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔اداکارہ فاطمہ آفندی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آج کل میں نے بیویوں کو دیکھا ہے اگر کسی کا شوہر کسی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے تو بیویاں اس لڑکی سے جھگڑنے پہنچ جاتی ہیں لیکن درحقیقت تو آپ کا اپنا سکہ کھوٹا ہے کیوں کہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کیسز میں میری نظر میں عورت بھی مکمل طور پر بے قصور نہیں کیوں کہ جو میں اپنے اردگرد دیکھ رہی ہوں وہ یہ ہے کہ لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو پسند کر رہی ہیں کیوں کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب میں کہیں زیادہ سوشل میڈیا کا بھی کردار ہے کیوں کہ اب لوگ اپنے بجائے سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی دوسروں کی زندگیوں سے متاثر ہو رہے ہیں اور پھر وہ اس بات پر قائم ہیں کہ اب ہمیں بھی ایسی ہی زندگی چاہیے اور یہ سب دیکھ کر مجھے اپنے بچوں کیلئے ڈر لگتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…