منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے طریقہ بتادیا

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے حکومت کو طریقہ بتادیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت 185ارب پی ایس ڈی پی کم کرکے بجلی بل میں 20سے 25فیصد کمی لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے پیسے 1150ارب کے بجائے 968ارب روپے کردیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت بجلی کے بلوں سے ٹیکسز ختم کردیتی ہے تو 185ارب روپے کم ملیں گے، وزیراعظم ایک دستخط کردیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاق پی ایس ڈی پی سے اخراجات کم کردے تو فرق نہیں پڑے گا بلکہ کرپشن کچھ کم ہوجائے گی،حکومت چاہے تو یہ دو دن میں کرسکتی ہے بس سوچ کا فقدان ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان نے بطور وزیراعظم طے کردیا تھا کہ کوئی پلانٹ بغیر بڈنگ نہیں لگے گا، اس فیصلے کو بھی بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم ختم کردیا تھا جو نہیں کرنا چاہئے تھا۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ میاں صاحب نے اس میں ایک پیسے کی بھی چوری کی ہو، پالیسی میں غلطیاں ہوئی ہوں گی مگر بدنیتی اس میں شامل نہیں تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ کال پر بجلی پلانٹ نہیں چلانے تھے جو کہ جائز تنقید ہے، گرمیوں میں 32ہزار میگا واٹ بجلی بنا کر ڈسٹری بیوٹ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے قریب ونڈ پاور لگا ہے وہ فری میں بجلی دے رہا ہے مگر حکومت کے پاس ٹرانسمیشن لائن نہیں ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…