لاہور ( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا پڑھیں گے،میں ان سب عورتوں کی آواز ہوں جن کے کیسوں کا کئی کئی سال فیصلہ نہیں ہوتا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اس کیس کو انجام تک اور برے کو اس کے گھر تک پہنچانا ہے، آج میں بطور خاتون بہت مطمئن ہوں،چیف جسٹس صاحبہ کی مہربانی سے مجھے عدالت سے آج بہت ریلیف ملا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحبہ نے آج ایسے تمام کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں جن میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔یہ نہ تو میرا سیاسی کیس ہے اور نہ ذاتی ، آج مجھے تمام عورتوں کیلئے انصاف چاہئے۔ مجھ پوچھا جاتاہے کہ کون کونسے اکائونٹس ہیں؟ ان اکانٹس کا پتا لگانا ایف آئی اے اور دوسرے اداروں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین سائبر کرائم کے تحت یرغمال بنتی ہیں میں ان کے لیے بھی انصاف لینے آئی ہوں۔