منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی کوریا نے دماغ کو کنٹرول کرنے والی وائرلیس ریموٹ ٹیکنالوجی تیارکرلی

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے دماغ کو کنٹرول کرنے والی وائرلیس ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ایسی ٹیکنالوجی ہے جو مقناطیسی میدانوں کی مدد سے دماغ کے مخصوص حصوں کو کنٹرول کرسکتی ہے۔سینٹر فار نانو میڈیسن کے سائنسدانوں نے اس پر کام کیا اور ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اسے دماغی افعال کو سمجھنے سمیت متعدد دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ایک تخمینے کے مطابق انسانی دماغ میں 100 ارب نیورونز ہوتے ہیں جن کا ایک پیچیدہ جال ہوتا ہے اور مخصوص نیورونز کو کنٹرول کرنے سے دماغی افعال کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی۔

مقناطیسی میدانوں کو کافی عرصے سے مختلف دماغی اسکینز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے مگر اب جنوبی کورین سائنسدانوں نے اسے استعمال کرکے نانو مائنڈ نامی ٹیکنالوجی تیار کی۔یہ ٹیکنالوجی مقناطیسی میدانوں اور نانو پارٹیکلز کے امتزاج پر مبنی ہے اور یہ دماغ کے مخصوص سرکٹس کو متحرک کرتی ہے۔اس ٹیکنالوجی کی آزمائش چوہوں پر کی گئی اور ماہرین نے دماغ کے مخصوص حصوں کو متحرک کیا۔ابتدائی تجربات اب تک کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔مگر اس کے تجربات ابھی انسانوں پر نہیں کیے گئے اور وائرلیس ہونے کے باوجود اس کے لیے مقناطیسی نانو پارٹیکلز اور میگنیٹک فیلڈ آپریٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔محققین کو توقع ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بناکر نہ صرف دماغ کے مخصوص حصے متحرک کیے جاسکیں گے بلکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے گا فیصلہ سازی، رویے اور دیگر دماغی افعال کے لیے خلیات کس طرح ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…