بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کیلئے ہے؟،پوری قوم انصاف کا دہرا معیار دیکھ رہی ہے’عظمیٰ بخاری

datetime 25  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب و مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کے لئے ہے؟،اس وقت پوری قوم انصاف کا دہرا معیار دیکھ رہی ہے،9مئی کی دہشتگردوں کو کہا جا رہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، ہمیں انصاف کون دے گا؟ ۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا، میری تصویر کو ٹوئٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور ایک خاتون ہیں، میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ 9مئی کی دہشتگرد بہنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی 2خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں، 9مئی کی دہشتگردوں کو کہا جا رہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، ہمیں انصاف کون دے گا؟ عدالت سے پوچھنے آئی ہوں انصاف صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہے یا کسی اور کیلئے بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں لاہور ہائی کورٹ ہی بیٹھی ہوں، دیکھتی ہوں کتنی دیر میں نمبر لگتا ہے اور سنا جاتا ہے، قوم کی بیٹیاں صرف مخصوص پارٹی کی ہیں یا باقی بھی قوم کی بیٹیاں ہیں؟ ہم قانونی کارروائی کرتے ہیں تو آگے نہیں بڑھنے دی جاتی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھ سے پہلے حنا پرویز بٹ، ثانیہ عاشق اور مریم اورنگزیب کی جعلی نازیبا ویڈیوز پھیلائی گئیں، عاصمہ شیرازی اور غریدہ فاروقی کے خلاف گندی مہم آج بھی چل رہی ہے، کیا سب قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز خواتین کو تحفظ دینے کے لئے کوششیں کر رہی ہیں، عدلیہ کا بھی فرض ہے کہ خواتین اور بچیوں کو تحفظ دے، آج میں یہاں لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کیلئے کھڑی ہوں، میں ان خوش قسمتوں میں سے تو نہیں جن کا نمبر 3 منٹ میں لگ جائے، اس وقت پوری قوم انصاف کا دہرا معیار دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری تصاویر رات کو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں اور آج میں صبح یہاں ہائی کورٹ کھڑی ہوں، عدالت سے استدعا ہے ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کیلئے کہا جائے، میں اگر خود ایف آئی اے کو کہتی تو نوٹس 5 منٹ میں معطل ہو جانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مہم چلا رہے ہیں ان لوگوں کا ای سی ایل میں نام ڈالا جائے، نازیبا مواد کی مہم کچھ اوورسیز لوگ بھی چلا رہے ہیں، میں سوشل میڈیا بریگیڈ کے سامنے سرنڈر کرنے والی نہیں ہوں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری درخواستوں کے وقت عدالتوں میں چھٹیاں چل رہی ہوتی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق ان کیلئے چھٹی کے باوجود بھی بیٹھے ہوتے ہیں، جو جو فنکار پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے صرف اس کی عزت محفوظ ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے مبینہ ویڈیو پر کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔عظمی بخاری نے درخواست میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ایف آئی اے کو مبینہ ویڈیو کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…