بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ارب سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال نہیں ہوسکا۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقے غوث آباد میں 2011 میں نواب اسلم رئیسانی کے دور حکومت میں ایک ارب سے زائد لاگت سے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے ایک اسپتال بنایا تھا جو 2013 میں مکمل ہوا مگر تقریباً 11سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس اسپتال کو فعال نہیں کیا جاسکا ہے۔

اسپتال کی عمارت کچھ سال منشیات کے عادی افراد کا مسکن رہی اب سماجی رضاکاروں نے اس عمارت کو لائبریری بنادیا ہے۔اسپتال کے غیر فعال رہنے کی بڑی وجہ اس عمارت کا محل وقوع ہے جہاں اردگرد عمارتیں بن جانے سے یہاں ایمبولینس سمیت گاڑیوں کی رسائی نہیں ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے اسپتال کی غیر فعالیت کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کردیا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…