لاہور(این این آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا کام کیا جارہا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا۔ کسی کا نشان چھلی کسی کا کدو تھا پھربھی ہم جیتے۔
اب عمران خان کو 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلّے کا نشان چھینا، کیسے کیسے نشانات دیے، پھر بھی لوگوں نے ووٹ دیے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسے ڈیجیٹل دہشت گردی کہہ رہے ہیں یہ پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں ہو رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی مظلوم ہیں ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی ملک سے باہر سے ہو رہی ہے۔ رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے۔ دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے ساتھ لڑائی ، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے۔ ابھی شروعات ہے آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے۔ ٹی ٹی پی سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونا چاہیے۔