بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مدارس بارے ڈی جی آئی ایس پی آر کی معلومات نامکمل ہیں، ترجمان جے یو آئی

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہاہے کہ مدارس بارے ڈی جی آئی ایس پی آر کی معلومات نامکمل ہیں۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستانی دینی مدارس کی خدمات کو سراہاجاتا ہے۔

اسلم غوری نے کہاکہ ہماری اپنی ریاست کو ان مدارس کے بارے میں معلومات مکمل نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مدارس بارے ڈی جی آئی ایس پی آر کی معلومات نامکمل ہیں۔انہوںنے کہاکہ مدارس کا مربوط اور منظم نیٹ ورک ہے ، ہزاروں مدارس بارے ایسی رپورٹ سے ادارے کی اہلیت پر سوال اٹھیں گے۔انہوںنے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے مدارس کے بورڈ رجسٹرڈ ہیں،ہر مکتبہ فکر کے تعلیمی بورڈ کے پاس ہر مدرسہ رجسٹرڈ اور ہر طالب علم اور انتظامیہ کا ریکارڈ موجود ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریاست مذہبی تعلیم کی سرپرستی کی بجائے ہمیشہ مدارس کی راہ میں روڑے اٹکاتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی ادارے ہی ٹارگٹ کیوں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عصری اداروں پر قوم کا کروڑوں روپیہ خرچ ہوتا ہے جبکہ مدارس اپنی مدد آپ کے تحت چلتے ہیں تب بھی مطعون ہوتے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ مدارس پر تنقید کر کے اصل حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔

انہوںنے کہاکہ بنوں میں آپکی پالیسیوں کے خلاف عام شہری باہر نکلا ہے حقائق کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنائی جائیں ۔ ترجمان نے کہاکہ جب تک تمام ادارے آئین میں دیئے گئے اختیارات کے اندر نہیں رہیں گے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…