اسلام آباد (این این آئی)رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پولیس ایم این ایز کے پارٹی وابستگی کے بیان حلفی بھی لے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران پولیس ایم این ایز کے پارٹی وابستگی کے بیان حلفی بھی ساتھ لے گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان حلفی سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں جمع کروانے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام عدالتی حکم پر عمل درآمد روکنے کی کوشش ہے، حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔