ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنوں امن مارچ شرکاء پر فائرنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بنوں امن مارچ کے شرکاء پر براہ راست فائرنگ کے خلاف سول سوسائٹی تنظیموں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کی قیادت سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں تیمور کمال، حیات روغانے، شہکار محمد زئی اور امین اللہ کنڈی اطلس خان شیرانی کر رہے تھے ۔مظاہرین نے کہا کہ بنوں میں سکیورٹی اہلکاروں نے امن مارچ کے شرکاء پر فائرنگ کرکے ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے جس پر اب لوگوں کی جانب سے احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی جو یقیناً تشویش ناک ہے اور اس عمل کا سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ بنوں امن مارچ کے شرکاء پر براہ راست فائرنگ شرمناک ہے اور یہ اس بات کی ثبوت ہے کہ ریاست امن کی بجائے شدت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسا عمل نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عدالت کو چاہیے کہ اس واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…