بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 19 لاشیں برآمد

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 19 لاشیں ملی ہیں۔مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران ملنے والی 19 لاشوں میں سے 6 لاشیں لیاری سے ملیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں یا فٹ پاتھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے۔

گزشتہ روز آئی آئی چندریگرروڈ،لیاری چاکیواڑہ بلوچ چوک،لیاری جہاں آباد لاشاری محلہ، سپر ہائی وے نیوسبزی منڈی فروٹ گیٹ،پرانا گولیماربے نظیرپارک اورکلفٹن بوٹ بیسن سے 6 افراد کی لاشیں ملیں۔ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بیشترافراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جو کہ شدید گرمی میں نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ان کی لاشیں ایدھی فاونڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں منتقل کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 جولائی کوسرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جناح اسپتال میں 3، سول اسپتال میں 22،سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 22 اورنیوکراچی اسپتال میں2کیسزرپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جولائی کوہیٹ اسٹروک سے 2ا موات رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے 54 سالہ فضل رحمن جہانگیر روڈ اور 50 سالہ رمیش کا تعلق رنچھوڑ لائن سے تھا ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…