جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت ،انسانوں کے بعد پرندوں سے بھی بہیمانہ سلوک

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرواز کرنا پرندوں کا بنیادی حق ہے، انھیں قید میں نہیں رکھا جانا چاہیے ،لیکن بھارت میں کبوتروں کےساتھ وہ سلوک ہوا، جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرما جائے۔کچھ عرصہ قبل دہلی ہائیکورٹ نے ایک مقدمے میں فیصلہ سنایا تھا کہ پرندوں کو ’عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا بنیادی حق حاصل ہے، ان کے ساتھ ظلم نہیں ہمدردی ہونی چاہیے۔مگر کانگریس کے کچھ کارکنوں نے اپنی ہی عدلیہ کے فیصلے کے بخئے ا±دھیڑ دئے،ہوا یوں کہ ضلع مغربی گوداوری کے گاﺅںا±دا پالی Vadapalli میں آندھرا پردیش کانگریس کے صدر این رگھو ویرا ریڈی کا استقبال کیا جا رہا تھا،اس موقع پر پارٹی کےکچھ کارکنوں نے کبوتروں کو دیوالی کے بڑے بڑے پٹاخوں سے باندھا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔پٹاخہ ہوا میں اڑا اور پھٹ گیا، آگ کی تپش سے کبوتر کی بھی جان چلی گئی،اس انسانیت سوزحرکت پرمقامی پولیس حرکت میں آئی اور کانگریس کے کچھ کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھئے:نارویجن حکومت کا حیرت انگیز کارنامہ اور’’رجوکان‘‘ جگمگا اٹھی۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…