اسلام آبا د(این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھوہار، شمال مشرقی/ جنو بی پنجاب، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،جنو ب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں (ایئرپورٹ 42، سٹی 41)، بنوں 12، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر 3، ایئرپورٹ ایک)، چترال، دروش 2،کالام ، پتن ایک، ژوب 8، بار خان 2، مظفرآباد ( ایئرپورٹ 8، سٹی 5)،راولاکوٹ 4، بگروٹ 5،گوپس 2، استور اور بونجی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق تربت اور دادو 44 ، جیکب آباد اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔