پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدانتظامیاں، آئی سی سی کے 2 اہم عہدیدار مستعفی

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدانتظامیوں پر آئی سی سی کے دو اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کلیئر فرلانگ مستعفی ہوئے ہیں۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کا انعقاد خوشگوار نہ ہونے کی کئی بورڈ ممبرز نے شکایت کی تھی

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کی عالمی باڈی نے استعفوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ ایک آئی سی سی ڈائریکٹر پنکج خمجی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اوور بجٹنگ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ آئی سی سی کے دو عہدیداروں نے تحقیقات کے مطالبے پر استعفیٰ دیا اور ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹر پنکج خمجی نے اخراجات بڑھنے کے معاملات کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرانے کے لیے خط لکھا ہے، پنکج خمجی نے خط تمام بورڈ اراکین کو بھجوایا ہے، اس خط کے ساتھ ہی استعفے آنے شروع ہو گئے ہیں، بجٹ کے حوالے سے تحقیقات کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا اور اخراجات بڑھ گئے آمدنی کم ہو گئی، امریکا مشترکہ میزبان تھا لیکن وہ ایک تماشائی تھا، یو ایس اے کرکٹ کے کسی عہدیدار کے پاس ذمے داری نہیں تھی، تمام تر معاملات آئی سی سی کے عہدیداروں کے پاس تھے، یو ایس اے کے لیے بھی عہدیداروں کو آئی سی سی نے چنا، سی ای او بریٹ جونز کرس ٹیٹلی کے قریبی تھے۔دونوں عہدیداروں نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس سے قبل استعفیٰ دیا جبکہ اجلاس 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو رہا ہے، آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی بات ہو گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…