کراچی (این این آئی) گلوکارہ حمیرا چنا نے 60 ہزار کا بل آنے پر حکومت سے فنکاروں کو بجلی بلوں میں رعایت دینے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ اس وقت فنکاروں سمیت پورے ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن فنکار بغیر کسی سپورٹ اور وظائف کے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں لہٰذا حکومت کو بھی فنکاروں کا خیال کرنا چاہئے۔
حمیرا چنا نے کہا کہ میرا ایک اے سی کا بل 60ہزار روپے آیا ہے، جبکہ میرے گھر میں اے سی صرف رات کو چلایا جاتا ہے۔گلوکارہ نے حکومت سے درخواست کی کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم بھی عام شہریوں کی طرح پریشان ہیں، فنکاروں کو بلوں میں رعایت دی جائے۔