پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نامناسب رویے پر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن کا امکان

datetime 12  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نامناسب رویے پر کوچز اور بورڈ حکام سخت خفا ہیں جس کی بنا پر شاہین آفریدی کے خلاف سخت ایکشن ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی فاسٹ بولر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ شاہین کے ساتھ دو سے تین سینئرز کرکٹرز کو بھی ریسٹ دیا جاسکتا ہے۔کوچز اور سلیکٹرز کمیٹی کے درمیان ابتدائی میٹنگ میں دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو لگام دینے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق شاہین آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں کوچ اور سلیکٹر محمد یوسف کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ محمد یوسف نشاندہی کررہے تھے کہ آپ بار بار نوبال کررہے ہیں۔اس مداخلت کا شاہین شاہ آفریدی نے برا منایا تھا۔

بعد ازاں شاہین نے اپنے رویے پر معذرت بھی کرلی تھی۔کوچز نے اپنی رپورٹ میں ورلڈکپ کے دوران بھی شاہین کے رویے کی شکایت کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مزید دو سے تین کھلاڑیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو زیادہ موقع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دو ٹیسٹ میچز کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی ارکان چالیس سے زیادہ کھلاڑیوں کا ایک پول آف پلیئرز بنانے پر غور کررہے ہیں جس میں ان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی جن کی پرفارمنس کے ساتھ فٹنس بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔کوچز نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بطور خاص ذکر کیا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کی فٹنس انٹرنیشنل معیار کی نہیں۔اسی فٹنس کے ساتھ بہتر رزلٹ نہیں ملیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…