منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

روبوٹس کو مشکل کام سکھانے کے لئے خصوصی سکول قائم

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکا میں روبوٹ کو مختلف مشکل کام سکھانے کے لئے خصوصی اسکول قائم کیا گیا ہے جہاں یہ مشینیں ویڈیوز اور انسانوں کو دیکھتے ہوئے کئی اہم اور مشکل کام سیکھ رہے ہیں۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ کے محقق طالب علم ییزا یاو¿ نے اسے ’ روبوٹ تربیتی اکیڈمی‘ قرار دیا ہے جہاں کسی کام کا ماہر روبوٹ کے سامنے کوئی کام کرتا ہے اور روبوٹ اسے دیکھ کر نقل کرتا ہے اور دھیرے دھیرے اس کام کو اچھی طرح کرتا ہے۔ روبوٹس نے پہلے بوتل کا ڈھکن کھولنے جیسے سادہ کام کیے۔ اس کے بعد یوٹیوب کی 88 ویڈیوز مختلف روبوٹس کو دکھائی گئیں جن میں کھانا پکانے کی ویڈیو بھی شامل تھیں۔
روبوٹس کی تربیت کا عملی مظاہرہ امریکی شہر سینٹ لوئی میں ہونے والی روبوٹ کانفرنس میں کیا گیا ہے اور ماہرین نے اسے ری تھنک روبوٹکس کا نام دیا ہے۔ روبوٹ ’ کنوینشنل نیورل نیٹ ورکس‘ کے ذریعے سیکھتے ہیں۔ اس میں پہلے وہ کسی کام کا اندازہ کرتے ہیں اور پھر اسے انجام دینے کے طریقے پر عمل کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک روبوٹ نے ویڈیو دیکھتے ہوئے کھانا پکانا سیکھا تو دوسرے نے مشروب کی تیاری کی تربیت حاصل کی۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق کئی اداروں نے کارخانوں میں روبوٹس کو مختلف کام سکھانے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب روبوٹس کسی کام کو دیکھتے ہوئے پیچیدہ ترین کام بھی خود انجام دے سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…