اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

تنخواہ نہ دینے پر سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا

datetime 9  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شارع فیصل پر واقع ایک دفتر میں سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا، واقعہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کا شاخسانہ نکلا۔ تنخواہ کی عدم ادائیگی پر مشتعل سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم واردات کے بعد آلہ قتل سمیت دفتر میں ہی موجود رہا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شعیب اور مقتول نوید خان دونوں اسی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر تھے، مقتول سی ای او نوید6بھائیوں میں تیسرے نمبر پر اور3بچوں کا باپ تھا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نوید خان غیر ملکی سافٹ وئیر کمپنی کے پاکستان آفس کا سی ای او تھا، ملزم شعیب کمپنی کا سابق ملازم تھا، ہیڈ آفس سے تاحال کسی ملازم کی تنخواہ نہیں آئی تھی۔پولیس کے مطابق شام کے وقت ملزم شعیب دفتر آیا اور سیدھا سی ای او نوید کے کمرے میں داخل ہوا، تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے نوید کو شدید زخمی کردیا۔زخمی نوید اپنی جان بچانے کی خاطر دفتر سے باہر نکلا اور عمارت بیسمنٹ تک جاکر زمین پر گرگیا، زخمی سی ای او نوید کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…