جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کیلئے نیا چیلنج ،مائیکروسافٹ نے نیا لیپ ٹاپ لانچ کر دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)سا فٹ ویئربنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا نیا لیپ ٹاپ ”سرفس بک“منگل کے روز لانچ کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سرفس بک میں باقی تمام خصوصیات کے ساتھ ایک اہم خصوصیت یہ بھی کہ آپ اسے اپنی مرضی کے مطابق لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔واشنگٹن بیسڈ کمپنی ریمنڈ کی طرف سے 6اکتوبر کو نیویارک سٹی میں ایک پرزینٹیشن کے دوران اسے پہلی بار نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔رپور ٹ کے مطابق سر فس بک مائیکروسافٹ کی طرف سے لانچ کیا جانے والا پہلا لیپ ٹاپ ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ مائیکروسافٹ کی حریف کمپنی ’ایپل‘کیلئے ایک نیا چیلنج ثابت ہوگا۔پریزنٹیشن کے دوران مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ یہ لیپ ٹاپ خاص کر ان صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو بڑی ٹچ سکرین پر ٹائپنگ کے شائق ہیں۔سرفس بک رواں سال اکتوبر کے اواخر میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہو سکے گا۔ سرفس بک کی ابتدائی قیمت 1,499ڈالر مقرر کی گئی ہے جس میں ایک بیک لٹ کی بورڈ بھی شامل ہوگا۔ سرفس بک کے اہم فیچرز میںچپ میکر سکائیلیک لائین کا انٹل کور آئی5اور آئی7پروسیسر شامل ہے۔ علاوہ ازیں اس کی بیٹری ٹائمنگ 12گھنٹے تک ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…