پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کیا ہاردک پانڈیا سے علیحدگی ہوگئی؟ اہلیہ نتاشا کا پہلی بار بیان سامنے آگیا

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے پہلی بار ذومعی ردعمل دیا ہے۔ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے نتاشا اسٹینکوویچ نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔دوسری جانب ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

تاہم اب نتاشا اسٹینکوویچ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کہنا تھا کہ ‘میری طرف سے آپ کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ خدا نے سمندر کو ختم نہیں کردیا تھا بلکہ سمندر کو تقسیم کرکے راستہ بنایا تھا، اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں کسی مشکل کو ختم نہیں کرے گا بلکہ اس میں گزرنے کا راستہ بنا دے گا’۔ان کے اس بیان کو پانڈیا سے علیحدگی پر ذومعنی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ ہاردک پانڈیا سے طلاق کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ بھی وقت گزار رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ‘پانڈیا’ ہٹا دیا تھا۔آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…