کراچی(این این آئی)محرم الحرام میں سندھ کے 143 علما کرام اور ذاکرین کے بیانات اور سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 60 روز کے لیے عائد پابندی کا اطلاق فوری ہو گا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق آئی جی کی سفارش پر 13 اضلاع کے 143 علما کرام اور ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر علما کرام اور ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔