اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت نے صوبے کے 38اضلاع کے لئے آٹے کی قیمتیں مقرر کر دیں، نوٹیفکیشن جاری

datetime 6  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے کے 38اضلاع کے لئے آٹے کی قیمتیں مقرر کر دیں ، لاہور میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 920روپے اور 20کلو کی قیمت 1840روپے مقرر کر دی گئی ۔ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راجن پور میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 780 اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1560روپے ،مظفر گڑھ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 790اور 20کلو کی قیمت 1580، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، خانیوال ، وہاڑی ، بھکر ، میانوالی ، خوشاب اور جھنگ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600روپے مقرر ،

بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 810روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1620روپے ، بہاولپور ، پاکپتن ، ساہیوال ، لودھراں ، ملتان ، سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 820روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640 روپے، اوکاڑہ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 830روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1660روپے ، چنیوٹ ، ننکانہ صاحب ، نارووال ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، وزیر آباد ، منڈی بہائو الدین اور گجرات میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 840روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1680روپے ، قصور ،شیخوپورہ اور چکوال میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 890روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1780روپے ، اٹک اور جہلم میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 910روپے جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1820روپے ، لاہور ون ،لاہور ٹو اور راولپنڈی میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت920روپے جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1840 روپے مقرر کی گئی ہے ۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…