پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امبانی کی شادی میں جسٹن بیبر کی پرفارمنس وائرل

datetime 6  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کے سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ، کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کے نامور ستاروں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر شامل تھے۔کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے بھی اننت اور رادھیکا کی ستاروں سے سجی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کیا، انہوں نے اپنے مشہور گانوں لو یور سیلف، بیبی اور پیچز پر پرفارم کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں اور شوبز شخصیات نے جسٹن بیبر کیساتھ ساتھ ان کا گانا گایا۔جسٹن بیبر نے اپنی زبردست لائیو پرفارمنس سے ہر ایک کو اپنا گرویدہ کیا جبکہ گلوکار کے بھارتی مداح ویڈیوز دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔اس شاندار پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کو 83کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2ارب 76کروڑ 88لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا گیا۔واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14جولائی تک جاری رہے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…