بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

اگر عمران خان بھوک ہڑتال پر گئے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگیں گے،علی محمد خان

datetime 6  جولائی  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان بھوک ہڑتال پر گئے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگیں گے،معاملات کاسیاسی حل کیوں نہیں نکل رہا؟ ، عمران کا پیغام حقیقی آزادی ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا القادرٹرسٹ کیس کا ٹرائل ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہم سب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے ساتھ ظلم بند نہ ہوا تو ساتھیوں سے مشورہ کرکے بھوک ہڑتال پر جائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پر گئے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاملات کاسیاسی حل کیوں نہیں نکل رہا؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت نہیں جھکیں گے، انہوں نے اسلام آباد جلسہ بارے کارکنوں کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پیغام حقیقی آزادی ہے ، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔علی محمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے غلامی کسی صورت منظور نہیں، یہاں ہر شخص اپنی رائے دینے میں آزاد ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے صرف ایک گروپ ہے وہ بانی پی ٹی آئی گروپ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پارٹی میں آنے والوں کا فیصلہ میں کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بجٹ میں مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے، آج پورے ملک میں پٹرول کی قیمتوں ،مہنگائی کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی تو 2سال سے اقتدار سے باہر ہیں،یہ سب کون کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بہانہ تھی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…