جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم کی وکٹری پریڈ، متعدد شہریوں کی حالت اور گاڑیاں خراب

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممبئی میں شاندار استقبال کے دوران کئی شہریوں کی حالت خراب ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی، جہاں شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث کئی لوگوں کو سانس لینے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رش کے باعث کچھ لوگ زخمی ہوئے ،2 افراد بے ہوش ہو گئے، رش کم ہونے پر پتہ چلا کہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ب

ھارتی میڈیا کے مطابق سڑک پر مداحوں کی چپلیں اور جوتے دور دور تک پھیلے ہوئے تھے جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر رقص کرنے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک پر موجود ایک کھمبا بھی ٹوٹا جبکہ شہری بے شمار کچرا بھی وہیں چھوڑ گئے۔علاوہ ازیں کئی شہریوں نے ٹریفک میں پھنس جانے اور بدانتظامی کی شکایات بھی کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی تھی، ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…