اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھینسوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف

datetime 4  جولائی  2024 |

لاڑکانہ(این این آئی) دودھ کی پیداوار بڑھانے کا مکروہ دھندہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے، اس سلسلے میں لاڑکانہ میں بھینسوں کو خطرناک ٹیکے لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گائے اور بھینسوں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے انہیں اوکسیٹوسن نامی ٹیکہ لگایا جاتا ہے جس سے مویشیوں کے دودھ دینے کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔

یہ زہریلا دودھ پینے سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ یہ جانوروں کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔رپورٹ کے مطابق 16لاکھ کی آبادی پر مشتمل اس شہر میں بھینسوں کے 5 ہزار باڑے ہیں، جہاں زیادہ تر باڑہ مالکان دودھ کی زیادہ پیداوار کیلیے بھینسوں کو اوکسیٹوسن نامی انجکشن لگاتے ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں اس انجکشن پر پابندی عائد ہے تاہم کینسر زدہ بھینسوں کا دودھ بچوں سمیت ہر کوئی استعمال کررہا ہے اور مارکیٹ میں فروخت کیلئے جانے والے ڈبہ پیک بیشتر دودھ جعلی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…