اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

datetime 4  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ اورکوہستان کے پہاڑوں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ ہے۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ، شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعہ کی شام سے مشرقی سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 6 سے 7 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور مطلع زیادہ تر ابرآلود ہوگا ،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…