اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابر اور رضوان بیٹنگ انداز بدلیں یا ڈراپ ہونے کیلئے تیار رہیں، راشد لطیف

datetime 4  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کا انداز بدل لیں یا ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے لیے تیار رہیں۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھارت کے اسٹار پلیئرز ویرات کوہلی اور روہت شرما سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹنگ کے انداز کو بہت بدلا ہے، روہت نے خود کو 190 ڈگری بدل لیا ہے، تبدیلی ممکن ہے اس کی مثال یہ دونوں بیٹرز ہیں۔راشد لطیف نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 130ـ140 کے درمیان تھا تاہم اس سے یہ 160 تک پہنچ گیا، جب یہ دونوں خود کے بیٹنگ اسٹائل کو بدل سکتے ہیں تو کوئی بھی بدل سکتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بیٹنگ کے انداز کو تبدیل کرنے کے لیے 5 میچ دوں گا اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بابر اعظم کی سب سے بڑی غلطی دوبارہ کپتانی قبول کرنا تھی، اگر وہ کپتانی جاری رکھتے ہیں تو یہ ان کی اس سے بھی بڑی غلطی ہو گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…