بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کا انکشاف

datetime 4  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)جعلی واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد سائبر سیکیورٹی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جعلی واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے سے متعلق سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جعلی واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری اداروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور جعلی وٹس ایپ پیغامات ایس آئی ایف سی کے نام سے بھیجے جارہے ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ جعلی ایس آئی ایف سی دعوت نامے میں دھوکا دہی پر مبنی لنکس بھیجے جاتے ہیں اور لنکس پر کلک کرنے سے افسران کا حساس ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔ایڈوائزری میں سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایس آئی ایف سی کے نام سے موصول ہونے والے پیغامات کی پہلے تصدیق کریں اور جعلی واٹس ایپ مہم سے محتاط رہنے اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کے نتیجے میں فوری کارروائی کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جعلی واٹس ایپ میسج 923557946757+ کے نمبر سے بھیجا جارہا ہے جہاں ان جعلی پیغامات میں ایس آئی ایف سی دعوت نامے کے ساتھ دھوکا دہی پر مبنی لنکس بھیجے جاتے ہیں اور لنکس پر کلک کرنے سے افسران کا حساس ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کہ سرکاری اداروں کے آفیشلز میسج کی صداقت اور تصدیق کے لیے ای امیل اور آفیشلز نمبر کا استعمال کریں اور محفوظ فائل ہینڈلنگ کے لیے طریقہ کار پر عملدرآمد کرایا جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسٹاف کو سائبر سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ اور تعلیم دی جائے اور سرکاری ادارے، وزارتیں، ڈویژنز اور ذیلی ادارے سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…