باجوڑ (این این آئی)باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس میں کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔22 سے آزاد امیدوار نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لیے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔وہ سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے بھی تھے۔