سکھر(این این آئی)پاکستان آرمی نے میڈیکل کیڈٹ کورس کا اعلان کردیا، کورس میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے آخری تاریخ 21 جولائی مقرر ، پاکستان آرمی سلیکشن و ریکروٹمینٹ سینٹر پنو عاقل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میڈیکل کیڈٹ کورس 49th MBBS/ 27th BDS میں بطور “آرمی میڈیکل کیڈٹ” شمولیت اختیار کرنے کے لیے عمر کی آخری حد 21 سال مقرر کی گئی ہے،
مزید تفصیلات کے لیے پاکستان آرمی کی ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pk کو وزٹ کیا جا سکتا ہے دلچسپی رکھنے والے امیدواران پاک آرمی ریکروٹمینٹ اینڈ سلیکشن سینٹر پنو عاقل کے ٹیلیفون نمبر 5805599ـ071 یا موبائل نمبر 03062372447 پر بھی رابطہ کر کے معلومات حاصل لے سکتے ہیں۔