اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مون سون بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے اہم فیصلہ

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مون سون بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا۔ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرے بارے پمفلٹ ،سٹریمرز اور بینرز لگانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ ولنرایبل اضلاع میں اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے بارے شہروں کو آگاہ کیا جائے۔ عوامی سطح تک وزیر اعلی پنجاب کا پیغام پہنچائیں ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کے انتظامات مکمل ہیں۔

حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح خیال رکھے گی۔ دریاں، ندی نالوں سے ملحقہ دیہات میں آگاہی کیلئے مساجد سے اعلانات کروائیں۔ انتظامیہ کو سیلاب کے حوالے سے لاڈ سپیکر کے ذریعے اطلاعات دینے کی ہدایت کر دی۔ مساجد میں اعلانات سے لوکل سطح تک عوام کو آگاہی ملے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرز کے ذریعے بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ مقامی سطح پر پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایات بھی کی گئیں۔ مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ ندی نالوں کو کراس کرنے سے گریز کی مسلسل تلقین کی جارہی ہے۔ عوام الناس جانی و مالی نقصان سے بچا کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…