بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سوناکشی کی شادی کے بعد شتروگھن سنہا اسپتال میں داخل ہو گئے

datetime 1  جولائی  2024 |

ممبئی(این این آئی) بھارت کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہیں، اس حوالے سے اداکار کے بیٹے لو سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اْن کے والد وائرل بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔لو سنہا نے کہا کہ ہم نے والد کو اسپتال میں داخل کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ صحتیاب ہو سکیں اور ہم ان کے سالانہ ٹیسٹ بھی کروا سکیں۔

شتروگھن سنہا کے بیٹے نے اپنے بیان میں ان خبروں کی تردید بھی کی جن میں کہا جارہا تھا کہ شتروگھن سنہا کی سرجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔لو سنہا نے مزید کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر اسپتال جارہا ہوں، میرے والد کی کوئی سرجری نہیں ہوئی، اْنہیں صرف وائرل بخار ہوا ہے۔واضح رہے کہ 28 جون کو سوناکشی سنہا اور اْن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔مذکورہ ویڈیو کے بعد، بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس تھی، وہ دراصل اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اسپتال گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…