جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عالمی چیمپئن بننے کی خوشی، روہت شرما کی پچ کی مٹی کھاتے ویڈیو وائرل

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برج ٹائون (این این آئی)عالمی چیمپئن بننے کی خوشی، روہت شرما کی پچ کی مٹی کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔بھارت گزشتہ روز بارباڈوس کے برج ٹائون میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک بار پھر عالمی چیمپئن بنا۔بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما ایک بار پھر چیمپئن بننے کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے، ورلڈکپ میں فتح کے بعد بھارتی کپتان کو اسٹیڈیم میں کہیں بھارتی جھنڈا لگاتے دیکھا گیا تو کہیں منفرد انداز میں فتح کا جشن منانے کیلئے پچ کی مٹی کو کھاتے دیکھے گیا جس کی ویڈیو آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکانٹ سے بھی جاری کی گئی۔ویڈیو میں روہت شرما کو پچ پر بیٹھ کر پچ سے مٹی کھرچتے، کھاتے اور پھر اٹھ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر روہت شرما بہت خوش اور مطمئن دکھائی دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…