بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف

datetime 29  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، سیاست میں اپ ڈائون آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے، لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کیلئے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضروری تھاکہ ہم از سر نو صف آرائی کرتے، نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام پر کوئی اعتراض نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی اکثریت آپریشن کی حمایت کرے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی حکومت میں 4 سے 5 ہزار افراد کو افغانستان سے لا کر بسایا گیا، جس سے افغانستان میں موجود عناصر کو محفوظ ٹھکانے ملے وہ آکر ان کے گھروں میں رہتے اور کارروائیاں کرتے رہے، انہیں لڑنے، لوگوں کو مارنے اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں آتا، ماضی میں فاٹا کیلئے جو ایجنڈہ طے ہوا لیکن اس کا فالو اپ نہیں ہوا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…