اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام فوج کی نہیں بلکہ حکومت کی ضرورت ہے،ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے مجوزہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے مجوزہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور یہ ذمہ داری لینی بھی چاہیے، یہ آپریشن فوج کی نہیں، ہماری ضرورت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مقامی افراد کی ترقی کے لیے مختص رقم اور منصوبہ بندی میں کوتاہی کی گئی ہے تاہم ان کے مطابق قبائلی عوام کا ایک بڑا حصہ اس آپریشن کے خلاف نہیں ہے۔