جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں فرد جرم عائد

datetime 29  جون‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و سابقہ صوبائی اسمبلی سندھ راجہ اظہر خان پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی، صدر کراچی راجہ اظہر کے خلاف لانڈھی پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا ، راجہ اظہر نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جھوٹے گواہان پولیس کے اپنے بنائے ہوئے ہیں۔

یہ کچھ بھی کر لیں میں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنے والا۔ میں نے اپنے قائد عمران خان کے نظریے کے مطابق ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔ہمیں درحقیقت آئین و قانون کی بالادستی کے مطالبے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اللہ بہت بڑا اور اللہ حق پر ڈٹ جانے والوں کے ساتھ ہے۔ ہمارے قائد عمران خان اور ہم پر جتنے بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں وہ سب جلد ختم ہونگے۔اندھیری رات ختم ہو کر رہے گی، عدالت نے میرے جرم سے انکار پر 18 جولائی 2024 کے دن تمام جھوٹے گواہان کو طلب کرلیا ہے دیکھتے ہیں وہ گواہان کون ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…