حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد میں جائیداد کے تنازعے پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چنوا دیا گیا۔بدترین سنگدلی کا واقعہ لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے مشتعل ہوکر کمرے کی دیوار چنوادی تھی۔پڑوسی کی اطلاع پر 28 گھنٹے بعد دیوار توڑ کر خواتین کو باہر نکالا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب واقعے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں خاتون کا دیور، اس کی بیوی اور برادر نسبتی کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں گھر پر قبضہ، حبس بیجا میں رکھنے اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ دیور نے ہم ماں بیٹی کو پانی، بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھا، ملزمان نے کمرے میں بند کر کے دیوار اٹھوا کر پلاستر بھی کرا دیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے مکان پر قبضے کی کوشش کی، جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے۔