پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شاہ رخ سرفہرست

datetime 29  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شاہ رخ سرفہرست ہیں۔امریکی جریدے فوربز پرIMDb سے لیے گئے ڈیٹا کی مدد سے بھارت میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارتی فلم نگری میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرفہرست 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شاہ رخ خان سرفہرست ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ150کروڑ سے 250 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سینئر اداکار رجنی کانت ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ شاہ رخ سے کچھ کم یعنی 115کروڑسے 170 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر بھارتی اداکار جوزف وجے ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ 130کروڑ سے 250 کروڑ بھارتی روپے تک لیتے ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر موجود بالی وڈ اداکار پربھاس کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 200 کروڑ بھارتی روپوں تک ہے۔ رپورٹ میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے کیوں کہ ان کی ایک فلم کا معاوضہ 100کروڑ سے275کروڑ بھارتی روپے تک ہے۔مزید برآں بالی وڈ کے تیسرے اور مشہور خان سلمان خان رواں برس زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 سے 150کروڑ بھارتی روپے ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…