اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مون سون بارشوں کی پیشن گوئی اور جاری ایڈوائزری پر الرٹ جاری

datetime 29  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (این این آئی) مون سون بارشوں کی پیشن گوئی اور جاری ایڈوائزری پر الرٹ جاری ڈی سی بدین یاسر بھٹی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی ۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، حکومت پاکستان اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، حکومت سندھ نے موسم کی پیشن گوئی اور جاری ایڈوائزری کہ مون سون بارشوں کا نظام 26 جون سے سندھ میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث گردو غبار کے طوفان کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے مذکورہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں بشمول لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ آبپاشی، ڈرینیج، صحت، لائیو سٹاک ، فشریز، سوشل ویلفیئر اور تمام متعلقہ محکموں سمیت دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیڈ کوارٹر میں موجود رہیں اعلی حکام کو بتائے بغیر ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑیں اور اپنے موبائل فون ہر وقت آن رکھیں.

بروقت ضروری احتیاطی اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ تمام ڈسپوزلز (واٹر ڈسپوزل پوائنٹس) کا مشترکہ دورہ کریں اور نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت کو سنگین بدانتظامی تصور کیا جائے گا اور متعلقہ قوانین کے تحت فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…