بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلی کی تقریر کے دوران ہلڑی بازی ،نازیبا،غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر اپوزیشن کے 11اراکین کی رکنیت معطل

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران بد ترین ہلڑی بازی ،نازیبااور غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر اپوزیشن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 11اراکین کی رکنیت معطل کر کے 15سیشن ڈیز کے لیے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ، اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ رہا جس کی وجہ سے ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کر کے اجلاس آج ( ہفتہ ) کے روز تک ملتوی کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے تاخیر سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تقریر کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی شروع کر دی گئی اور گزرتے وقت کے ساتھ اس میں شدت آتی گئی ، اپوزیشن اراکین نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس دوران اپوزیشن اراکین ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھالتے رہے ۔حکومتی اراکین نے نشستوں سے اٹھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اطراف حفاظتی حصار قائم کر لیا ۔ اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیاں توں تکرار بھی ہوتی رہی ۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور اسپیکر کی مداخلت کے باوجود اپوزیشن اراکین نشستوں پر بیٹھنے سے انکاری رہے ۔ اپوزیشن کی مسلسل نعرے بازی کی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا ۔

اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی وجہ سے اسپیکر نے ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کر کے اجلاس آج ( ہفتہ ) دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان میں بد ترین ہلڑ بازی، نازیبا اور غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر اپوزیشن کے 11اراکین کی رکنیت معطل کر کے 15سیشن ڈیز کے لئے ایوان میں داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ان میں ذوالفقار علی ،رانا شہباز احمد ،محمد عاطف ،محمد طیب راشد ، امتیاز محمود ،حافظ فرحت عباس ،چوہدری محمد اعجاز شفیع ،رانا اورنگزیب،شعیب امیر،اسامہ اصغر ، علی گجر اور اسد عباس عباس شامل ہیں ۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ان اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں گالم گلوچ اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کر کے ایوان کا تقدس مجروح کیا،میں نے ہائوس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہائوس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…